پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

اہم سیاسی شخصیت نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری حفیظ اختر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پی پی 199 کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری حفیظ اختر نے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان باضابطہ اعلان کیا۔

چوہدری حفیظ اختر 2013 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر ایم پی اے بنے تھے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملک ثاقب محمود نے ملاقات کی اس موقع پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ودیگر بھی موجود تھے۔

ملک ثاقب محمود اورساتھیوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ملک ثاقب محمود کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان

ملک ثاقب محمود نے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بھی اعلان کیا تھا، واضح‌ رہے کہ ملک ثاقب محمود کا تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ 154ملتان سے تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں