تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

خاموشی نے خبانے کو مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار بنادیا

خاموش ویڈیو بنانے والے 22 سالہ خبانے لیم دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار بن گئے۔

’خبانے لیم‘ ٹک ٹاک پر بِنا آواز کے اشاروں میں مزاحیہ ویڈیوز بناتے ہیں اور دُنیا بھر میں موجود صارفین اُن کی ویڈیوز کو بےحد پسند کرتے ہیں۔

مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ’کھمبے لامے‘ کے نام سے موجود اکاؤنٹ کو 143 ملین سے زائد صارفین نے فالو کرلیا۔

ٹک ٹاک اسٹار کے اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 73 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جبکہ اُن کی تمام ویڈیوز پر اب تک 2 اعشاریہ 3 بلین لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ خبانے لیم کو عالمی وبا کورونا کے باعث بحران کے سبب ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔

ملازمت سے فراغت کے باعث انہوں نے ٹک ٹاک پر بنا بولے مزاحیہ ویڈیوز بنانا شروع کیں، جس سے ان کی مقبولیت دنیا بھر میں ہونے لگی۔

خبانے لیم زندگی مشکل بنانے والی چیزوں کو آسان کرنے کے طریقے بتانے کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہوئے، خبانے ٹک ٹاک پر بِنا بولے مزاحیہ چہرے کے تاثرات کی وجہ سے ٹک ٹاک کی دنیا کی مشہور ترین شخصیت بنے۔

خبانے افریقی ملک سینیگال میں پیدا ہوئے لیکن بعد میں اُن کی فیملی نے اٹلی ہجرت کرلی تھی۔

Comments

- Advertisement -