کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ملک میں تبدیلی کی سب سے بڑی علامت ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحفظات پر الیکشن کمیشن حکام کیساتھ ملاقات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات اصل میں انتخابات نہیں تھے۔ ہمیں پاکستان، آئین و قانون کا اتحادی ہونا چاہیے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اپنے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کردیا ہے وزیراعظم ہمارے تحفظات پر کل ملاقات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا راستہ گورنر سے نہیں ہے سیاسی آزادیاں بھی رکی ہیں، ہم نے مشکل وقت میں مڈل کلاس طبقے کو آگے بھیجا ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے بنیادی مسائل کے حل کے لیے متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دیا ہے۔