تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

سری لنکا نے پیٹرول کی قلت ختم کرنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

کولمبو: سری لنکن حکومت نے ایندھن کی قلت ختم کرنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں کابینہ نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی کمپنیوں کو ملک میں تیل درآمد کرنے کی اجازت دینے کی تجویز منظور کرلی۔

حکومتی محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ تجویز وزیرتوانائی وبجلی کانچنا وجیسیکرا نے پیش کی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں ایندھن کی 90 فیصد سپلائی سیلون پٹرولیم کارپوریشن اور بقایا 10 فیصد لنکا آئی او سی کے ذریعے ہو رہی ہے اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ملک میں ایندھن کی تقسیم کے عمل میں کئی دیگر کمپنیوں کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: سری لنکا میں اسکول ایک بار پھر بند

سری لنکا کو درپیش غیر ملکی زرمبادلہ کے شدید بحران کے پیش نظر حکومت کا خیال ہے کہ ایندھن کی درآمد کیلئے اپنی فنڈنگ استعمال کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرنے سے ایندھن کی قلت کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ سری لنکا گزشتہ چند مہینوں سے شدید اقتصادی بحران کا شکار ہے، ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ کم سطح پر پہنچ گئے ہیں جس کی وجہ سے ملک خوراک، ادویات اور ایندھن کی ضروری درآمدات کی ادائیگی کے قابل نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں ایندھن صرف 10 دن کا رہ گیا ہے جو کہ معمول کی طلب کے لحاظ سے صرف ایک ہفتے میں ختم ہو جائے گا۔

Comments