تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پیٹرولیم ڈیلرز نے ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈیلرز نے 18 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت مطالبات نہیں مانتی پمپس نہیں کھولے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہمیں فائدہ نہیں نقصان ہو رہا ہے اور سب سے زیادہ موٹر سائیکل والے پریشان ہیں، سابق حکومت نے جون تک 4 فیصد منافع بڑھانے کا وعدہ کیا تھا لیکن منافع نہیں بڑھایا گیا۔

عبدالسمیع خان نے مطالبہ کیا کہ ہم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے وزارت پیٹرولیم کو کہا ہے کہ اگر ایک ہفتے میں منافع نہ بڑھایا گیا تو سخت فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری انویسٹمنٹ بڑھ گئی ہے اور بینک سود 13 فیصد ہوچکا ہے ہم پر ڈیلرز کا بہت پریشر ہے اور اب کوئی فیصلہ بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے کہ عوام کو مشکلات ہو لیکن پیٹرول ڈیزل مہنگا ہونے سے کاروباری لاگت بھی بڑھ گئی ہے ہم بجلی کی قیمت بڑھنے سے شدید مشکلات میں آگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -