ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ڈی ایم اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا چیک اپ کیا گیا۔

ذرائع جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسپتال میں چند دن قیام کریں گے۔

- Advertisement -

وزیراعظم شہباز شریف کی عیادت

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق اسپتال میں مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی ہے۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے اسپتال انتظامیہ کو علاج کی بہترین سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں