تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اٹک کی عدالت نے عمران ریاض کیس کا فیصلہ سنا دیا

اٹک کی مجسٹریٹ نے صحافی عمران ریاض کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صحافی عمران ریاض کیس سے متعلق اٹک کی مجسٹریٹ عدالت نے کہا کہ یہ اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے معاملہ متعلقہ فورم پر لے کر جائیں۔

مجسٹریٹ نے عمران ریاض کو رات 10 بجے سے پہلے پنڈی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

مجسٹریٹ نے وکیل عمران ریاض سے مکالمہ کیا کہ کیس اچھا لڑا مگر دائرہ اختیار نہیں ہے، عدالت نے صحافی عمران ریاض کو راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس صحافی عمران ریاض کو لے کر راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئی۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے یہ کہہ کر فیصلہ نمٹا دیا تھا کہ عمران ریاض کو لاہور کے احاطے سے گرفتار کیا گیا ہے سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی۔

واضح رہے کہ نامور صحافی وی اینکر عمران ریاض کو گذشتہ روز اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا، پاکستان تحریک انصاف نے ان کی گرفتاری پر آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -