اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

والدہ کے نوکری سے ریٹائر ہونے پر بچوں نے گھر سے نکال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماں کی ممتا کا قرض اولاد کبھی نہیں اتار سکتی لیکن ان کے لیے اتنا تو کرہی سکتی ہے کہ انہیں کوئی تکلیف نہ پہنچے اور ان کا خیال رکھے لیکن بھارت میں سفاک اولاد نے معمر والدہ کو گھر سے نکال دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالا میں بچوں نے ماں کو صرف اس بات پر گھر سے نکال دیا کہ اب آپ سرکاری نوکری سے ریٹائرڈ ہو گئی ہیں تو ہم آپ کو ساتھ نہیں رکھ سکتے۔

بچوں کے برے رویے کے بعد بھارت کی ریاست کیرالہ کے علاقے ملا پرم اسکول کی استاد جو کہ اپنے وقت کی بہترین حساب کی ٹیچر ہوا کرتی تھیں اب ریلوے اسٹیشن کے باہر بھیک مانگنے لگیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک دن ان پر ایک شاگرد کی نظر پڑی جنہہوں نے کافی عرصے ان سے تعلیم حاصل کی مگر وہ پہلی نظر میں پہچان نہیں پائیں۔

کچھ دیر بعد ان کے پاس گئیں اور ان کی خیریت دریافت کی تو انہوں نے سارا ماجرا سنا دیا جس کے بعد شاگرد کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے اور انہوں نے انہیں کھانے پینے کو چیزیں دیں اور پہننے کو کپڑے دیے پھر وہ انہیں اپنے ساتھ لے آئیں۔

اس تمام واقعے کے بعد اسی شاگرد نے کلاس کے تمام پرانے دوستوں کو فون کیا اور ان سے آ کر ملنے کو کہا تاکہ اپنی ٹیچر کیلئے رہنے اور زندگی گزارنے کیلئے پیسوں کا بندوبست کیا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں