اشتہار

آصف زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری دبئی کے مختصر دورے کے بعد کراچی پہنچ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کل سے لاہور میں ڈیرہ جمائیں گے اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ایک بار پھر ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے تبادلہ خیال کریں گے۔

- Advertisement -

پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس طلب

دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیپلزپارٹی نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا اور اعلیٰ قیادت کی جانب سے آئندہ کی صورت حال پر مشاورت کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں