تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سینیٹ میں نیب ثانوی ترمیم کا بل منظور، پی ٹی آئی کا واک آؤٹ

اسلام آباد: سینیٹ میں نیب ثانوی ترمیم کا بل منظور کرلیا گیا جبکہ تحریک انصاف نے ایوان بالا کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ میں نیب ترمیمی بل میں سینیٹر مشتاق احمد کی تین ترامیم کثرت رائے سے مسترد کرتے ہوئے نیب ثانوی ترمیم کا بل منظور کرلیا گیا۔

نیب ثانوی ترمیمی بل وزیر مملکت برائے قانون شہادت علی اعوان نے پیش کیا جبکہ بل گزشتہ روز قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا۔

سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ موجودہ نیب بل چور کو چور دروازہ دینے کے مترادف ہے یہ بل اشرافیہ کے لیے لایا گیا ہے اور دونوں طرف سے ایمنسٹیاں دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بل سے غریب چور جیل جبکہ بڑا چور ایوان میں جائے گا۔

دوسری جانب سینیٹر رضا ربانی نے حکومتی بلز کمیٹی میں نہ بھیجنے پر احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

علاوہ ازیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کا بل بھی منظور کرلیا گیا مذکورہ بل ایوان میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پیش کیا۔

Comments

- Advertisement -