اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عمران خان کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے اہلخانہ سے تعزیت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان شہید کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی رہائشگاہ پہنچے اور شہید کے صاحبزادے کیپٹن احمد سمیت اہلخانہ سے تعزیت کی۔

انہوں نے سرفراز علی شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔

عمران خان نے شہید افسر کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینیٹ کی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے گھر آمد

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، بریگیڈیئر امجد حنیف اور بریگیڈیئر خالد کے گھر جاکر اہلخانہ کے تعزیت کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شہید افسران ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہوئے ہیں، ہم پاک فوج کے عزم اور ملک و قوم کی خدمت کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہدا اور ان کے خاندانوں کا جذبہ حب الوطنی بہت بڑا سرمایہ ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی کوسٹ گارڈ کے علاوہ 4 دیگر جوان اور افسران بھی شہید ہوئے تھے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں