ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آؓباد: ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹرز اتحاد کے رہنما عصمت اللہ نیازی نے کہا کہ ملک بھر میں بسیں چلانے کا کہہ دیا گیا ہے ہمارا مطالبہ ٹیکس کو 8 ہزار سے کم کرنے کا تھا جو پورا ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی ٹرانسفرکرانے کی فیس پرجو زائد ٹیکس لگایا گیا تھا وہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

عصمت اللہ نیازی کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وہ بدھ کو نیا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز پر فی سیٹ جو ٹیکس تھا وہ 1500 روپے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرانسپورٹرز کی جزوی ہڑتال کے باعث اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں