بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شادی کے لیے گھر سے بھاگنے والی لڑکی کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کے لیے گھر سے فرار ہونے والی لڑکی کی لاش برآمد ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست پنجاب کے شیرپور گاؤں کے ایک مکان سے لڑکی کی لاش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کی شناخت صائمہ کے نام سے ہوئی ہے جس کی موت 72 گھنٹے قبل ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ کے گھر والوں نے صدام علی نام کے ایک نوجوان اور اس کے گھر والوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

پولیس کے مطابق ورثا کا کہنا ہے کہ صدام علی اور صائمہ دونوں دوست تھے اور چار دن قبل دونوں لاپتا ہوگئے تھے کچھ دن بعد نوجوان گھر لوٹ آیا جبکہ بیٹی کی موت کی اطلاع ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں