تازہ ترین

براہ راست: پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان پر جلسہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے تحت مینار پاکستان پر...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

جیل جانے کے شوقین 65 سالہ ڈاکو کی عجیب وغریب واردات

امریکہ کے65 سالہ شہری کو عمر کے اس حصے میں عجیب حرکت سوجھی، اس نے جیل جانے کی خواہش میں ایسا کام کردیا کہ دیکھنے والے اسے حیرت سے دیکھتے رہ گئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 65سالہ امریکی شخص نے جیل جانے خواہش میں ایک ڈالر کی بینک ڈکیتی کی اور پولیس کے انتظار میں کھڑا ہوگیا۔

ڈونلڈ سانتا کروز سالٹ لیک سٹی کی 300 ساؤتھ مین اسٹریٹ کے قریب ویلز فارگو بینک نامی بینک میں پہنچا اور کیش کاؤنٹر پر موجود ملازم کو ایک پرچی تھمادی۔

پرچی میں لکھا تھا کہ مجھے ایسا کرنے کے لیے معاف کیجئے لیکن یہ ڈکیتی ہے اور مہربانی کرکے مجھے ایک ڈالر دیں شکریہ۔ کیشیئر اسے مذاق سمجھا اور ڈونلڈ سانتا کروز کو ایک ڈالر دے کر کہا کہ اب وہ چلا جائے۔

ڈونلڈ سانتا کروز نے وہاں موجود لوگوں کو کہا کہ اس نے بینک لوٹا ہے، وہ یہ کہہ کر بینک ہی کے اندر بیٹھ گیا اور اپنی گرفتاری کا انتظار کرنے لگا۔

صورت حال کو خطرناک جان کر بینک مینجر نے عملے کو محفوظ رکھنے کے لیے کمرے میں بھیج دیا، تھوڑی دیر بعد پولیس پہنچی اور ڈونلڈ کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ نے کہا کہ اس نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ گرفتار ہو کر جیل جانا چاہتا تھا، اب اگر وہ جیل سے رہا ہوکر آجائے گا تو وہ ایک اور بینک لوٹ لے گا اور اگلی بار مزید رقم مانگے گا تاکہ وہ مزید لمبے عرصے کیلیے جیل جاسکے۔

Comments