تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 65 سالہ خاتون زخمی

اسلام آباد : لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی اندھا دھن فائرنگ کے باعث 65 سالہ خاتون زخمی ہوگئیں، پاک فوج نے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے جو ایل او سی پر فائرنگ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جندروٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے، بھارتی فائرنگ سے کٹھارگاؤں کی 65 سالہ خاتون زخمی ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب دے جندروٹ سیکٹر پر خودکار اور بھارتی توپ خانے سے کا استعمال کیا گای ہے، بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 2020 میں بھارتی فوج 2342 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکی ہے۔

خیال رہے کہ 25 ستمبر کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 8 سالہ بچہ زخمی ہوگیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو شدید جانی نقصان پہنچا تھا۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 8 سالہ بچہ زخمی

یاد رہے 23 ستمبر کو بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 11پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے تھے۔

بعد ازاں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور گورو آہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہے، بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

Comments

- Advertisement -