تازہ ترین

’والد خرچہ نہیں‌ دیتے‘ بیٹی باپ کے 27 لاکھ لیکر تھانے پہنچ گئی

جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ایک بیٹی اپنے باپ کی جانب سے تعلیمی اخراجات کا خرچہ نہ دینے پر اس کے 27 لاکھ روپے اٹھا کر تھانے پہنچ گئی۔

پنجاب پولیس کے مطابق لڑکی کا باپ انتہائی کنجوس ہے جو گھر والوں پر خرچ کرنے کی بجائے پیسے جمع کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ باپ کی سالہا سال کی کنجوسی سے تنگ آئی بیٹی اپنے باپ کے 27 لاکھ روپے لے کر تھانے پہنچ گئی۔

پولیس نے لڑکی کے آنے پر باپ کو بھی بلالیا اور اسے گھر والوں پر خرچ کرنے کی تلقین کی۔

کنجوس باپ نے تھانے میں اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وہ آئندہ اپنا دل سخی کرے گا اور گھر والوں کیلئے ہاتھ کھول دے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ تھانے میں آنے کی وجہ سے لوگوں کو پتا چل گیا ہے کہ اس کے گھر میں اتنی زیادہ رقم موجود ہے اس لیے واردات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

کنجوس شخص کا بینک میں اکاؤنٹ کھلوا کر رقم اس میں رکھوائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -