اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی ایم این اے کی منرل واٹر سے پاؤں دھونے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سانگھڑ: سندھ میں سیلاب متاثرین کی تضحیک کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی (پی پی) رکن قومی اسمبلی امیرعلی شاہ جیلانی کی منرل واٹر سے پاؤں دھونے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

امیرعلی شاہ جیلانی ضلع سانگھڑ کےشہرکھپرو میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئےپہنچےتھے جہاں انہوں نے نہات تکبرانہ طرز عمل اختیار کیا۔

رکن قومی اسمبلی نے ایسے علاقے جہاں کی عوام سیلاب کے باعث پینے کے صاف پانی کو ترس رہے تھے وہاں وہ چارپائی پر بیٹھے منرل واٹر سے ہاتھ پاؤں دھوتے دکھائی دیے۔

فوٹیج میں واضح طور پر ایم این اے امیرعلی شاہ کومنرل واٹرسے پاؤں دھوتے دیکھا جاسکتا ہے۔


سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل ہونے پر سماجی حلقوں کی جانب سے امیرعلی شاہ جیلانی پرسخت تنقید کی جارہی ہے۔

واضح‌ رہے کہ گزشتہ دنوں‌ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کے شوہر کی سیلاب متاثرین میں‌ 50 روپے تقسیم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں