جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سکھر میں آلو کی چوری کا الزام لگا کر بااثر افراد کا ذہنی معذور بچے پر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر میں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی! مبینہ آلو کی چوری کے الزام میں گویائی سے محروم ذہنی معذور بچے پر بہیمانہ تشدد کر دیا۔

مذکورہ واقعہ صالح پٹ میں پیش آیا جہاں طاہر نامی معذور بچے پر مقامی وڈیرے کے نوکر شبیر منگریو نے دکان سے آلو چوری کے مبینہ الزام میں تشدد کیا۔

بے زباں بچے کو مار مار کر اس کی چمڑی ادھیڑ دی گئی اور بعد میں درخت سے باندھا گیا۔ بچے کی درد بھری چیخوں پر بھی ظالموں کے دل نہ پگھلے، بااثر افراد اسے مارتے رہے اور ہنستے رہے۔

اے آر وائی نیوز نے افسوسناک واقعے کی فوٹیج حاصل کرلی جبکہ پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں