بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم کا مرکز ’خورشید بیگم ہال‘ غیرقانونی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم کے مرکز خورشید بیگم ہال کو غیرقانونی قرار دے دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے 2010 کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے مرکز خورشید بیگم ہال کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے اور اس کا اصل اسٹیٹس بحال کرکے زمین پر اسپتال بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کا کہنا ہے کہ خورشید بیگم ہال 8 ایف بی ایریا میڈیکل سینٹر کی زمین پر بنایا گیا ہے۔

ڈی سی سینٹرل کے مطابق ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس پر قائم دیگر غیرقانونی عمارتوں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسطی کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے فوری کارروائی عمل میں لائے انتظامیہ بھرپور تعاون کرے گی۔

واضح رہے کہ تین منزلہ خورشید بیگم ہال 57 کمروں پر مشتمل عمارت ہے جو 2016 سے بند پڑی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل سینٹر کے قیام سے علاقے کے عوام کو گھروں سے قریب طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

اہم ترین

مزید خبریں