منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ہم سیاست دانوں کے مفاد پرست ہونے سے جمہوریت کمزور ہوئی، فضل الرحمٰن

اشتہار

حیرت انگیز

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جمہوریت اس لیے کمزور ہوئی کیوں کہ ہم سیاست دان مفاد پرست ہوئے۔

کراچی میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کا آئین چار ستونوں پر کھڑا ہے، مملکت کے نظام میں عوام کی شراکت آئین میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں جمہوریت مسلسل کمزور ہوئی، ہمیں اپنی غلطیوں کی طرف بھی دیکھنا ہوگا، انسانوں کے تحفظ کے لیے قانون بنائے جاتے ہیں، ہم غلط پالیسیاں بناتے ہیں تو پھر سزا ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک اسلامی ہے اور آئین سازی میں قرآن و سبت کو ملحوظ رکھا گیا ہے، مملکتی نظام میں عوام کی شراکت آئین میں ہے، یہ ملک وفاقی ہے جس میں چار یونٹ ہیں، چوتھا ستون پارلیمنٹ کی بقلق دستی اور آئین سازی عوام کے منتخب نمائندے کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں