جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ناخلف بیٹے نے کلہاڑی کے وار کرکے ماں کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اٹک میں ناخلف بیٹے نے کلہاڑی کے وار کرکے ماں کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اٹک کے گاؤں جنڈکانی میں گھریلو تنازع پر ناخلف بیٹے نے اپنی سگی ماں کی جان لے لی۔

ملزم حسن بلال والدہ کو قتل کرنے کے بعد جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

لاہور: سفاک بیٹے نے ماں کو بےدردی سے قتل کر دیا

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں لاہور میں سفاک بیٹے نے ماں کو بے دردی سے قتل کردیا تھا۔

ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ ملزم نےدوران تفتیش اعتراف جرم بھی کر لیا ہے ملزم نے والدہ کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں