ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

عمان میں کرونا کی تازہ صورت حال جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: عمانی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ سلطنت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 660 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وبا کے 10 مریض انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمانی وزارت صحت نے کرونا صورت حال سے متعلق نئی رپورٹ شایع کی جس میں بتایا گیا کہ کرونا کے نئے مریض کتنے سامنے آئے اور وبا سے کتنے مریضوں کی اموات ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق عمان میں کرونا کے 660 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 12 مریض کی موت واقع ہوئی، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 94 ہزار 711 ہوگئی۔

سلطنت میں اب تک 86 ہزار 195 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، کرونا سے مجموعی اموات 865 ہوئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 414 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیال رہے کہ عمان میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور کہیں خاتمے کے بعد آہستہ آہستہ زور مرہ کے معاملات اپنی پرانی شکل اختیار کررہے ہیں۔ شہریوں نے حفاظتی انتظامات بھی سخت کردیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں