The news is by your side.

Advertisement

ملک میں کرونا کے 661 نئے کیسز رپورٹ، 8 اموات

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کروناوائرس کے 661 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 8 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کروناصورت حال سے متعلق اپنے تازہ اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک بھر میں 24گھنٹے میں کرونا وائرس سے 8مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6552 ہوگئی، متاثرین میں درجنوں مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران 33ہزار898کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔

اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 24گھنٹے میں 661افراد میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد مجموعی کیسز 3لاکھ 17ہزار595 ہوگئے ہیں جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد3لاکھ2ہزار708 ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹے میں کرونا کے 334مریض صحت یاب ہوئے، ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 8ہزار335ہے، کرونا کے 493کیسز تشویشناک اور سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

ملک بھر میں تاحال 37 لاکھ 95ہزار 287 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں