اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شہباز شریف جلد ’مجھے کیوں نکالا‘ کا نعرہ لگائیں گے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ دو سابق وزرائے اعظم کی طرح موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف بھی جلد ’مجھے کیوں نکالا‘ کا نعرہ لگائیں گے۔

جیکب آباد میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے سہارے کے بغیر سیاست نہیں کر سکتیں، دونوں اطراف خطرناک کھیل کھیل رہی ہیں جن کا عوام اور جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا لیکن متاثرین کو ایک روپیہ نہیں ملا، کیا لوگوں کی جانیں چلی جانے کے بعد ان کی قبروں پر پیسے رکھے جائیں گے؟

امیر جماعت اسلامی نے سندھ حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا: ’سندھ کے لوگ سیلاب و بارش سے کم اور حکمرانوں کی نااہلی سے زیادہ متاثر ہوئے، 14 برس سے حکمران جماعت نے سندھیوں کو محرومیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا، سندھ میں لاکھوں لوگ سڑکوں کے کنارے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں