ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بھارت کیخلاف میچ میں شکست کے بعد بابر اعظم کا بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

میلبرن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بیان سامنے آگیا۔

پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا تھا۔ قومی ٹیم اعصاب شکن مقابلے کے بعد جیت نہ سکی تاہم بولرز نے 160رنز کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ٹیم میچ کو آخری گیند تک لی گئی۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے بہت اچھی بولنگ کی، ویرات کوہلی اور پانڈیا جس طرح کھیلے ان کو کریڈٹ جاتا ہے، اس میچ سے ہمیں بہت سی مثبت چیزیں ملیں، افتخار احمد اور شان مسعود نے بہت عمدہ بیٹنگ کی۔

- Advertisement -

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ میرے پاس بھی الفاظ نہیں ہیں، لڑکوں کو یہی پیغام دیتا رہا ہم اب بھی میچ میں ہیں،پچ میں بولرز کے لیے مدد تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مڈل میں شاندار بیٹنگ کی، جانتا تھا کہ اس ہدف کو حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا، ویرات کوہلی اور ہاردیک پانڈیا بہت تجربہ کار ہیں۔

روہے شرما نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیتنا بہت ضروری ہوتا ہے، ویرات کوہلی نے بھارت کے لیے کیریئر کی بیسٹ اننگز کھیلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں