تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی کا بےبس شہری اور باہمت ڈکیت! پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

‘نیا دن اور شہر میں ایک اور خوفناک واقعہ’ کراچی کے علاقے سعود آباد میں گھر میں کھڑے شخص سے ڈکیتی کی ویڈیو دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔

کراچی میں راہزنی کی وارداتوں میں بے تحاشہ ہوچکا ہے جس کے بعد پاکستان کے معاشی حب کو اگر مقبوضہ کراچی سے تشبیہ دی جائے تو شاید غلط ہوگا۔

کیوں کہ یہاں پیشہ ور ملزمان کو شہریوں کو تواتر سے لوٹ ہی رہے ہیں لیکن عوام کی حفاظت کے دعویدار اور پولیس اہلکار بھی کئی مواقعوں پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

حالیہ واقعہ کراچی کے ضلع ملیر کے علاقے سعودآباد میں پیش آیا جہاں ڈکیتوں نے گھر کے اندر موجود شہری کو لوٹ لیا۔

واقعہ 28 فروری پیر کے روز پیش آیا جس کی ایک منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو منگل یکم مارچ کو سوشل میڈیا کی زینت بنی۔

ویڈیو شیئر کرنے والے صارف سید فیصل حسین نے کیپشن دیا کہ ‘ڈاکیتوں کی ہمت اور لٹنے والی شہری کی بےبسی’۔

ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے متعدد افراد نے پیپلزپارٹی رہنما اور کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب کو مینشن کیا تو ان سے پوچھا کہ کیا یہ ڈرامے کی شوٹنگ ہو رہی ہے؟

ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘کیا کوئی امن عامہ کی بگڑتی صورتحال کو دیکھ رہا ہے’ جب کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری مہوش اعجاز نے اس حادثے کو ‘نیا دن اور کراچی میں ایک اور خوفناک واقعہ’ سے تشبیہ دی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی کازوے پر متعدد مسلح ملزمان نے پولیس کی طرح ناکہ لگاکر متعدد شہریوں کو لوٹا تھا۔

Comments

- Advertisement -