لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 677 کوروناویکسینیشن سینٹر قائم کردیئے گئے ، ویکسی نیشن سینٹر 24گھنٹے فعال رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 677 کوروناویکسی نیشن سینٹر قائم کردیئے گئے ، ہر ضلع میں مرکزی ویکسی نیشن سینٹر 24گھنٹے فعال رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن سینٹرزکی تعدادمیں اضافہ کیاگیاہے اور ویکسی نیشن سینٹرز پر شہریوں کے لئے بہترین انتظامات کئےگئے، 24 گھنٹے میں ایک لاکھ68ہزار 7سو افراد نے ویکسین لگوائی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مجموعی طورپرپنجاب میں تقریباً46لاکھ افرادویکسین لگواچکےیں، کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں، شہری ویکسین لگوانے میں سستی نہ کریں۔
اپنےاوراپنےپیاروں کوکوروناسےبچانےکےلئےماسک پہنیں اور متعلقہ ادارے،محکمے حکومتی گائیڈلائنز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں۔