پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

مغربی سرحد پر دہشت گردی کی ہوا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ترجمان افواج پاکستان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی افواج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ مغربی سرحد پر دہشت گردی کی ہوا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بنوں میں دہشت گرد افغانستان جانے کے لیے محفوظ راستہ مانگ رہے تھے، ان کے مطالبے کو مسترد کیا گیا، فورسز کے آپریشن  میں 3 دہشت گرد  پکڑے گئے۔

ترجمان افواج پاکستان نے کہا: ’آپریشن افواج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم کا منہ بولتا  ثبوت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘

- Advertisement -

’سی ٹی ڈی دفتر میں باہر سے کوئی دہشت گرد نہیں آیا تھا۔ دہشت گردی کے خلاف حکومت اور افواج دونوں سنجیدہ ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  کیے جا رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ افواج دہشت گردی کی حالیہ لہر کو کچلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، شہدا کی عظیم قربانیاں ہمارے حوصلے کو بڑھاتی ہیں، دہشت گردی کے خلاف افواج اور حکومت اپنا اپنا کام کر رہے ہیں، پاک افواج  کے جوانوں نے بہادری  سے آپریشن کیا۔

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ بنوں میں سی ٹی ڈٖی دفتر میں 35 دہشت گرد زیرِ تفتیش تھے، ایک نے افسر کو یرغمال بنایا، ایک نفائرنگ کر کے دو سی ٹی ڈی اہلکاروں کو شہید کیا، فائرنگ کی آواز سن کر سکیورٹی فورسز وہاں پہنچیں، شروع میں فائرنگ کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے، بعد میں فورسز نے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کا محاصرہ کیا۔

ترجمان افواج پاکستان نے کہا کہ پچھلے 48 گھنٹوں میں دہشت گردوں کو سرینڈر کرنے کا موقع دیا گیا، آپریشن کے دوران 7  دہشت گردوں نے سرینڈر کیا جبکہ یرغمال کیے گئے صوبیدار نے بہادری سے مقابلہ کیا اور شہید ہوئے، فائرنگ کے دوران فورسز کے 2 سپاہی شہید ہوئے جبکہ 3 افسران اور 10 سپاہی زخمی  ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں