منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

فورسز اور انٹیلی جنس اداروں نے ساتھیوں کی شہادت کا بدلہ چکا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

حساس ادارے کے اہلکاروں کو شہید کرنے والا دہشت گرد مارا گیا فورسز اور انٹیلی جنس اداروں نے ساتھیوں کی شہادت کا بدلہ چکا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خانیوال میں دہشت گرد عمر نیازی نے تین جنوری 2023 کو حساس ادارے کے افسران کو شہید کیا تھا، دہشت گرد ڈائریکٹر نوید اور انسپکٹر ناصر کو شہید کرکے فرار ہوگیا تھا۔

سیکیورٹی اداروں نے ضلع کرم میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہونے کے بعد دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا تھا گرفتار دہشت گرد کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔

ڈائریکٹر نوید آئی ایس آئی سی ٹی ڈویژن میں تقریباً 18 سالہ تجربہ رکھتے تھے۔

ڈائریکٹر نوید، انسپکٹر ناصر درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت و گرفتاری میں کلیدی کردار تھے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو عبادت سمجھتے تھے۔

فورسز نے دہشت گردی کو مکمل طور پر کچلنے کے لیے اپنے عزم کو اور پختہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں