تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سندھ کے مذہبی و عوامی مقامات کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

کراچی: پشاور کی مسجد میں خودکش بم دھماکے کے بعد سندھ پولیس بھی الرٹ ہوگئی۔ صوبے میں سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پشاور پولیس لائنز دھماکے کے تناظر میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی سطح پر سکیورٹی کے مجموعی اقدامات کا بریفنگ ٹو بریفنگ جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، اقلیتی عبادت گاہوں سمیت عوامی مقامات کی سکیورٹی سخت کی جائے گی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اجلاس میں کہا کہ اہم عمارتوں، دفاتر، کنٹومنٹ ایریاز اور اہم تنصیبات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، اسکولز، کالجز، جامعات، کاروباری مراکز اور اسٹاک ایکسچینج منتظمین سے مشاروت کی جائے اور پھر حفاظتی اقدامات ترتیب دیے جائیں۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ ائیرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز، بس ٹرمینلز اور ٹرک اڈوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے، اس کے علاوہ پٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور منتخب مقامات پر پکٹنگ کو مربوط بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہروں میں تمام سی سی ٹی وی کیمرے 100 فیصد ایکٹیو کیے جائیں، رینجرز، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے روابط مضبوط کیے جائیں۔

Comments

- Advertisement -