جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

خیرپور میں کمسن بچیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزم کیخلاف گھیرا تنگ

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور میں نابلغ بچیوں کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزم کے گرد گھیرا تنگ کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیرپور کی تحصيل کوٹ ڈیجی کے علاقے کنب میں نابالغ اسکولی بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور وڈیوز بنانے کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر کرکے انہیں بلیک میل کرنے والے ملزم کے خلاف تھانہ کنب پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی خیرپور میر روحل خان کہوسو کا بتانا ہے کہ ملزم غلام مہرانی چھوٹی بچیوں اور خواتیون کی نازیبا وڈیوز بنا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا تھا سرکاری مدعیت میں ملزم پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ترجمان خیرپور پوليس کے مطابق پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر کاروائی کی گئی ہے ملزم فرار ہوگیا ہے جلد ملزم پولیس کی گرفت میں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں