جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے نیچے گر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے نیچے گر کر 2 ارب 91 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 62 کروڑ ڈالر ہیں جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے زخائر 8 ارب 53 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی کی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی بتائی جارہی ہے۔

اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائرمیں 27 جنوری 2023 تک خطرناک حد تک کی کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک نے 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کر دیں۔

مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائرمیں اکہتر کروڑ کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر کم ہو کرآٹھ ارب چوہتر کروڑ سترہ لاکھ ڈالر کے رہ گئے۔

ایس بی پی کے زرمبادلہ کے ذخائر 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد تین ارب آٹھ کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر کے رہ گئے۔

اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر گیارہ کروڑ تیرانوے لاکھ ڈالر کی کمی کے بعدپانچ ارب پینسٹھ کروڑ پچپن لاکھ ڈالر کے رہ گئے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں