اشتہار

سوات کے پہاڑوں پر شدید برفباری، سیاح پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سوات کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد سیاح پھنس گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحصیل بحرین میں اسریت، گوریت، کالام آبشار اور دیگر کئی علاقے برف سے ڈھک گئے ہیں سڑکیں بند ہونے سے سیاح اور مقامی افراد پھنس گئے ہیں۔

سڑکیں بند ہونے سے کچھ لوگ گاڑیاں چھوڑ کر پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

- Advertisement -

ادھر کالام میں راستے بند ہونے سے سیاحوں کی بڑی تعداد چوبیس گھنٹے سے پھنسی ہوئی ہے اور لوگوں کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں انتظامیہ کی جانب سے تاحال امدادی ٹیمیں نہیں بھیجی گئی ہیں۔

دوسری جانب ٹؤرازم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لواری ٹنل اور مضافات میں برفباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک رات 1 بجے سے بند ہے، علاقے میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑچکی ہے تاہم سڑکوں سے برف ہٹانے کی کوششیں جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں