12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

80 سالہ دادا کی 75 سالہ نانی سے شادی، ویڈیوز وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے عمر رسیدہ افراد کی شادی کی خبریں پڑھی ہوں گی لیکن بھارت میں 80 سالہ دادا نے 75 سالہ نانی سے شادی رچا لی۔

بھارت میں اس انوکھی شادی کی تقریب ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محبوب آباد ضلع کے نیلی گورو منڈل کے علاقے وسترم تانڈہ سے تعلق رکھنے والے 80 سالہ سمیڈا نائک نے 75 سالہ گوگلوتو لالماں نامی خاتون کے گلے میں منگل سوتر پہنایا اور دیگر رسومات پوری کیں۔

- Advertisement -

 

قارئین کے لیے یہ بات حیرت انگیز ہوگی کہ دلہا اور دلہن پوتے، پوتیوں اور نواسے نواسیوں والے ہیں اور یہ ان کی ان کی شادی میں ان کی تیسری نسل نے بھی شرکت کی۔

مگر یہاں ایک اور چونکا دینے والی بات ہے کہ یہ ان دونوں کی آپس میں پہلی شادی نہیں ہے بلکہ انہیں میاں بیوی کے بندھن میں بندھے ہوئے نصف صدی گزر چکی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق جن جوڑوں کی شادی کو 50 سال مکمل ہو جاتے ہیں تو شادی جیسی ایک اور تقریب منعقد کی جاتی ہے جس کو ہندوؤں میں سشتی پورتی رسم کہا جاتا ہے۔

اس بوڑھے جوڑے کی شادی دیکھنے کے لیے اطراف کے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی تھی اور یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر دنیا بھر سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں