ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پاکستانی طلبا پر تشدد : کرغزستان ناظم الامور ڈیمارچ کیلئے دفترخارجہ طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ نے کرغزستان میں پاکستانی طلبا پر تشدد کے واقعے پر کرغز ناظم الامور کو ڈیمارچ کیلئے دفترخارجہ طلب کرلیا ‌گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کرغزستان کی صورتحال کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان پاکستانیوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کرغزحکومت سےرابطے میں ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کرغزحکام نےپاکستانیوں سمیت غیرملکی شہریوں کیخلاف تشددکے واقعات پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے انکوائری کرانےاورقصورواروں کو سزا دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

- Advertisement -

پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان نےہنگامی ہیلپ لائنز کھول دی ہیں، سفارت خانہ پاکستان نے طلبا اور ان کے اہل خانہ کےسوالات کے جوابات دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریہ کرغزستان کےسفیرحسن علی کرغیزحکام سےقریبی رابطےمیں ہیں، کرغزستان وزارت صحت کے مطابق 4 پاکستانیوں کوطبی امدادفراہم کر کےفارغ کردیا ہے جبکہ ایک پاکستانی جبڑےکی چوٹ کے باعث زیر علاج ہے۔

ترجمان کے مطابق کرغزسفارتخانے کے چارج ڈی افیئرزکوڈائریکٹرجنرل ای سی او اور سی اےآرزنےڈیمارچ کیلئے دفترخارجہ بلایا اور کرغز جمہوریہ میں پاکستانی طلباکیخلاف ہونیوالےواقعےکی رپورٹس پرپاکستان کی تشویش سےآگاہ کیا۔

کرغزستان ناظم الامور نے کہا ہے کہ کرغزحکومت کوپاکستانی طلباکےتحفظ کویقینی بنانےکےلیےہرممکن اقدامات کرنے چاہئیں۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان دنیابھرمیں اپنےہم وطنوں کےتحفظ،سلامتی معاملےکوبہت سنجیدگی سے لیتی ہے اور اپنےہم وطنوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نےدفتر خارجہ کوصورتحال پرنظررکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں