ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

دال کھانے کے حیرت انگیز فوائد

اشتہار

حیرت انگیز

دال کھانا صحت کے لیے نہایت مفید ہے، دال پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے اور جسم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

دال دراصل خودنی بیج ہیں جس کو پھلیاں بھی کہا جاتا ہے آپ اپنی روزمرہ زندگی میں روٹی، چاول کا استعمال ضرور کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جسم کے لیے دال کا استعمال کیوں ضروری ہے۔

دال پروٹین، فائبر، مائیکرو نیوٹریئنٹس اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو آنتوں کو غذائیت فراہم کرتی ہے جس سے ہاضمے میں مسائل پیدا نہیں ہوتے اور اس کے کھانے سے قبض، بدہضمی اور تیزابیت سے نجات ملتی ہے۔

- Advertisement -

وزن کم کرنے میں مددگار

دال میں کاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں جو اسے سپر فوڈ کا درجہ دیتے ہیں، دال کھانے سے جسم کو مطلوبہ مقدار میں اسٹارچ ملتا ہے اور اس سے توانائی کے جلنے کا عمل سست ہوجاتا ہے ایسی حالت میں یہ بھوک کو کنٹرول کرتی ہے پھر آپ کھانا کم کرنے لگتے ہیں اور آہستہ آہستہ وزن بھی کم ہونے لگتا ہے۔

دال دل کی بیماری کے لیے فائدہ مند

مٹر، کابلی چنا اور مونگ کی دال کو روزانہ خوراک میں شامل کریں اس کا باقاعدہ استعمال رگوں میں خراب کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتا ہے جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دالیں انسانی خون کو صاف کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں، ایک پلیٹ روزانہ دال کھانے سے مطلوبہ خوراک کا 37 فیصد آئرن حاصل ہوتا ہے اور دالوں کے استعمال سے پٹھوں کو بھی تقویت ملتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں