اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

نامعلوم شخص نے وائٹ ہاؤس کے دروازے سے گاڑی ٹکرا دی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں صدارتی رہائشگاہ وائٹ ہاؤس کے دروازے سے نامعلوم شخص نے گاڑی ٹکرا دی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی رات گئے پیش آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے بیرونی دروازے سے ٹکرائی جس کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

امریکی صدر کی حفاظت پر معمور سیکرٹ سروس کے بیان کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ہفتے کی شب ساڑھے 10 بجے کے قریب وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے بیرونی گیٹ سے تیز رفتار کار ٹکرائی، جس کا ڈرائیور موقع پر مردہ پایا گیا۔

- Advertisement -

حادثے کے فوری بعد غیر متعین سیکیورٹی پروٹوکول لاگو کیا گیا اور گاڑی کو سیکرٹ سروس کے افسران نے کلیئر قرار دیا۔

سیکرٹ سروس کے مطابق ڈی سی پولیس نے ڈرائیور کی شناخت ایک بالغ مرد کے طور پر کی تھی جو گاڑی میں مردہ پایا گیا، تاہم، وہ کون ہے اس کی شناخت نہیں ہوسکی، لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی پولیس نے کہا کہ اس وقت حادثے کی تحقیقات ‘صرف ایک ٹریفک حادثہ’ کے طور پر کی جا رہی ہیں۔

سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کو کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی عوامی تحفظ کے حوالے سے کوئی خطرات ہیں تاہم سیکریٹ سروس نے پولیس اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر اس مہلک حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس سے کار ٹکرانے کا چار ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل رواں سال جنوری میں حکام نے ایک شخص کو حراست میں لیا تھا جس نے اسی مقام پر گاڑی ٹکرائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں