منگل, جون 18, 2024
اشتہار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بشکیک جانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کرغزستان کی صورتحال پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بشکیک جانے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرغزستان سے پاکستانیوں کے انخلا کے معاملے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار متحرک ہوگئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل صبح بشکیک روانہ ہوں گے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں پاکستانی طلبہ کو لے کر پہلی پرواز ساڑھے 10 بجے لاہور پہنچے گی جس میں 180 طالبہ موجود ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں غیرملکی طلبہ مخالف فسادات پر گہری تشویش ہے، زخمی پاکستانی طلبہ کو سفارتخانے کی جانب سے معاونت فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے بیٹے اور بیٹیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جو طلبہ پاکستان آنا چاہیں، حکومتی اہلکار سرکاری خرچ پر واپسی یقینی بنائیں، طلبہ اور والدین کے درمیان روابط کو برقرار رکھنے کے لیے سفارتخانہ معاونت کرے گا۔

واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی ہے، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کردیے، متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مشتعل کرغز طلبہ کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی گئی اور پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے جس پر پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں