ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ویڈیو: شیر کے بچوں نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شیر کے بچوں کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع نندیال میں شیر کے چار بچوں کو دیکھ کر مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

گاؤں کوٹھا پلی منڈل کے پیداگوماڑا پورم میں مقامی نوجوانوں نے شیر کے بچوں کو دیکھ کر محکمہ جنگلات کو مطلع کیا۔

رپورٹ کے مطابق گاؤں کے لوگ شیر کے بچوں کو دیکھ کر اس لیے خوفزدہ ہیں کہ انہیں خدشہ ہے کہ شیرنی بچوں کے خاطر گاؤں آئے گی۔

گاؤں کے لوگوں نے شیر کے بچوں کو پکڑ کر ایک کمرہ میں رکھ کر محکمہ جنگلات کے حکام کو اطلاع دی جس کے بعد ریسکیو حکام نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں