ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

تائیوان میں خوفناک زلزلہ ، متعدد عمارتیں منہدم، سونامی الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

تائیوان : 7.4 شدت کے زلزلہ نے تائیوان کو ہلا ڈالا، زلزلے سے متعددعمارتیں گرگئیں اور سونامی الرٹ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تائیوان میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا ، جس کے نتیجے متعدد عمارتیں گر گئیں، جس سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7:58 بجے ہوالین شہر سے 18 کلومیٹر (11 میل) جنوب میں اور 34.8 کلومیٹر (21 میل) کی گہرائی میں آیا، اس کے بعد جزیرے بھر میں کئی آفٹر شاکس آئے، جن کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

خبرایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں سمندر میں تین میٹر بلند لہریں پیدا ہوئیں، جس کے پیش نظر سونامی کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے اور دارالحکومت تائپے کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 15.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، اب تک ایک شخص کے ہلاک اور پچاس کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

رہائشی علاقوں سے لوگوں کوانخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، تائیوان سے ایک سو دس کلو میٹرفاصلے پر واقع یونا گونی علاقے میں سونامی پہنچ چکا ہے، جہاں تیس سینٹی میٹرتک بلند لہریں ریکارڈ کی جا رہی ہیں، خدشہ ہے چند گھنٹوں میں یہ لہریں مزید بلند ہوں گی۔

زلزلے سے متاثرہ مشرقی علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے فوجی اہلکار روانہ ہوگئے ہیں۔

تائیوان کی نیشنل فائر ایجنسی نے کہا ہے کہ ہوالین میں ہائیکنگ کے دوران ایک شخص ہلاک ہو گیا تاہم حکام ابھی ہلاکتوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہے ہیں۔

تائیوان کی سینٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ ہفتے کے آخر تک 7 شدت کے طاقتور آفٹر شاکس آنے کی توقع ہے۔

سنٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن کے مطابق بدھ کو آنے والا زلزلہ 1999 کے بعد تائیوان میں آنے والا سب سے شدید زلزلہ ہے، جس میں 2,400 افراد ہلاک اور 10,000 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں