تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ایک ہی اسٹیشن میں‌ کام کرنے والے فائر فائٹرز کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش

اوپلیکا: امریکی ریاست الباما کے محکمہ فائر بریگیڈ سے وابستہ فائر فائٹرز کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی۔

امریکی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جنوبی ریاست الباما کے علاقے اوپلیکا میں ایک ہی فائر اسٹیشن پر تعینات 7 فائر فائیٹرز کے ہاں چار کے وقفے سے بچوں کی پیدائش ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق چار ماہ میں 7 ملازمین کے ہاں چار لڑکے اور تین لڑکیوں کی پیدائش ہوئی، ان میں سے بیشتر ایسے تھے جن کے ہاں پہلی ننھے مہمانوں کی آمد ہوئی۔

والد بننے والے فائر فائٹر بلیک اسمتھ کا کہنا تھا کہ ہر کوئی ہم سے سوال پوچھتا ہے اور مذاق بناتا ہے۔ بچوں کی پیدائش کے بعد بیشتر ملازمین دوبارہ ملازمتوں پر آگئے ہیں۔

پیٹر مارٹن کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنے بیٹے کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں مگر ڈیوٹی بھی بہت ضروری ہے‘۔

چیف بیرون کا کہنا تھاکہ ہمارے اوپر کام کی بھاری ذمہ داری ہے مگر امید ہے کہ بچوں کے ساتھ بھی اچھے طریقے سے ملازمت کرسکیں گے۔

محکمہ فائر بریگیڈ کی جانب سے والد بننے والے ملازمین کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جس میں تمام ہی فائر فائٹرز اپنے بچوں کے ہمراہ آئے اور انہوں نے گروپ فوٹو بھی بنوایا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

Comments

- Advertisement -