تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

آسام: بھارتی فوجی کانوائے پر حملہ، اعلیٰ افسر بیوی اور بیٹے سمیت ہلاک

نئی دہلی: میانمار سے متصل بھارتی سرحدی علاقے منی پور میں ہوئے ایک حملے میں آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر اپنی اہلیہ اور بیٹے سمیت مارے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منی پور کے علاقے چورا چندپور میں فوجی کانوائے پر حملہ ہوا ہے، حملے کے نتیجے میں 46 آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر، ان کا بیٹا اور بیوی سمیت 7 افراد مارے گئے، حملے میں ہلاک چار فوجی بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شبہ ہے کہ منی پور میں مقیم پیپلز لبریشن آرمی اس حملے میں ملوث ہوسکتی ہے، تاہم ابھی تک کسی عسکریت پسند تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمانڈنگ آفیسر کی شناخت کرنل وپلاو ترپاٹھی کے نام سے ہوئی، جو میانمار کی سرحد سے واپس آرہے تھے کہ گھات لگائے شدت پسندوں نے ان پر حملہ کردیا۔

آسام رائفلز سے تعلق رکھنے والے افسر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ باغیوں کی جانب سے آفیسرز کے خاندانوں کو نشانہ بنانے کے بہت کم واقعات نہیں ہوئے، یہ حملہ کھلی اعلان جنگ ہے۔

دوسری جانب ریاستی فورسز اور پیرا ملٹری نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ سال 2019 میں انڈین شمال مشرقی ریاست منی پور کے علیحدگی پسند رہنماؤں نے یکطرفہ طور پر منی پور کی انڈیا سے آزادی اور برطانیہ میں اپنی جلاوطن حکومت کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -