تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

کینیڈا میں طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

اوٹاوا: کینیڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر انٹاریو میں چھوٹا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے، طیارہ گرنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر طیارہ گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں، طیارہ پی اے 32 شام 5 بجے کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والے کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو بٹن ویل میونسپل ہوائی اڈے سے کیوبک سٹی جانے والی پرواز کے دوران طیارہ کسی چیز سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: کانگو کے شہر گوما میں طیارہ گر کر تباہ، 23 افراد ہلاک

رپورٹ کے مطابق ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے امریکی انجینئر طیارہ اڑا رہے تھے جبکہ ان کی اہلیہ اور تین بچے بھی طیارے موجود تھے۔

انتظامیہ کی جانب سے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل کانگو کے شہر گوما کے رہائشی علاقے میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -