تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

شمالی وزیرستان میں 7 دہشتگرد ہلاک، افسر سمیت 4 جوان شہید

خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسرسمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی تو آپریشن کےدوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 7 دہشتگرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان کا تعلق لاہور سے ہے جب کہ حوالدار قمر ندیم اور سپاہی محمد قاسم شہیدکا تعلق لیہ سے ہے، سپاہی توصیف شہید نارووال کے رہائشی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، باردوری مواد اوردیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -