بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

سعودی حکومت نے 7 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سعودی عرب کی مختلف جیلوں سے رہا ہونے والے 7 پاکستانی وطن پہنچ گئے، تمام افراد کو ایف آئی اے ایمیگریشن نے حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے 7 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا، سعودی عرب کی مختلف جیلوں سے رہا کیے گئے ساتوں افراد پاکستان پہنچ گئے۔

سعودی جیلوں میں قید پاکستانی پرواز ایس وی 724 کے ذریعے ریاض سے اسلام آباد پہنچے۔

سعودی جیلوں سے رہا ہونے والوں میں جواد، شکیل، خان اللہ ، مہراب، طارق ،شعیب اور احسان اللہ شامل ہیں۔

تمام افراد کو ایف آئی اے ایمیگریشن نے حراست میں لے لیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی جیلوں سے رہا ہونے والوں کو ایف آئی اے سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے سعودی عرب کی جانب سے گذشتہ پانچ سال میں 7200 سے زائد پاکستانی قیدیوں کو رہائی ملی ہے۔

سال 2019 میں سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان بھی سعودی جیلوں میں بند 2100 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا باعث بنا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں