تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

اومان: خوفناک ٹریفک حادثہ، سعودی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

ریاض: خلیجی ریاست سلطنت اومان میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک سعودی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ خطرناک حادثہ اومان کے علاقے ہیما میں پیش آیا، اومان میں قائم سعودی سفارتخانے کے مطابق وہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک حادثہ مسقط اور ظفار کے درمیان پیش آیا۔

حادثے میں زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ایمبولینس، وزارت خارجہ کی مندبین اور پولیس کی موجودگی میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اومان کی پولیس کے مطابق ہیما ریاست میں دو کاروں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک کار میں سوار، سعودی خاندان کے سات افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، ٹریفک حادثے کی تصاویر میں تباہ ہونے والی کاروں کو دیکھا جاسکتا ہے جو تصادم کے باعث دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئیں۔

Comments

- Advertisement -