جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

پنجاب سے کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرد گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے صوبے کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 7 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور دیگر تنظیموں سے ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں میں زاہد، عبداللہ، نعمان، اکرم، صدیق خان، احسان اور شعیب شامل ہیں۔

- Advertisement -

دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، فیوز اور ہزاروں روپے برآمد کیے گئے، سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں 27 ٹارگٹڈ آپریشن کیے۔

سی ٹی ڈی نے 9 جولائی کو صوبے بھر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

دہشت گردوں کو لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی سے گرفتار کیا تھا۔ ان میں واحد بھٹی، جمیل الرحمٰن، محمد عبداللہ ، محسن خورشید، عمران خان اور کاشف علی شامل تھے۔

ان کے قبضے سے بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز سمیت دیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں