واشنگٹن: امریکا میں سات سالہ بچے نے سومیٹر کا فیصلہ انتہائی کم وقت میں مکمل کرکے یوسین بولٹ کا خطاب اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سات سالہ امریکی بچے نے سومیٹر کا فاصلہ اتنے کم وقت میں طے کرلیا کہ یوسین بولٹ کو بھی یقین نہ آئے۔
فلوریڈا میں ‘رڈولف بلیز انگرم‘ نامی بچے نے ریس کے دوران اپنی برق رفتاری سے ننھے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور مقررہ فاصلہ صرف تیرہ اعشاریہ اڑتالیس سیکنڈ میں طےکرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
رڈولف نے چار سال کی عمر سے ہی دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کردیا تھا اور اپنے ہم عمر کھلاڑیوں کے درمیان بہت کم وقت ممتاز حیثیت حاصل کرلی۔
قبل ازیں مختلف مقابلوں میں کئی اعزاز بھی اس ننھے کھلاڑی نے اپنے نام کیے، رڈولف کو 100 میٹر کا فیصلہ 13.48 میں طے کرنے پر لٹل بولٹ کا خطاب بھی مل گیا۔
رڈولف کو 60 میٹر کا سفر 8.69 سیکنڈ میں طے کرنے کا ریکارڈ بھی حاصل ہے، انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال پر رڈولف کا کہنا تھا کہ ‘مجھے کھیل کے لیے پریکٹس کرنے میں بہت مزہ آتا ہے، ہمیشہ دیگر کھلاڑیوں کے مقابلے میں زیادہ محنت کرتا ہوں‘۔
ننھا کھلاڑی نہ صرف کھیل میں اچھا ہے بلکہ پڑھائی میں بھی کسی سے کم نہیں، کلاس میں اچھے نمبروں سے پاس ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
والدین نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں دیں۔