پاکستانیوں کی کرکٹ سے والہانہ محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے یہی بات ہے کہ ہماری سرزمین سے ایسا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے جس کی دنیا معترف ہوجاتی ہے۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر امریکی نشریاتی ادارے سے وابستہ اور کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافی نے ایک بچے کی ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر اسپین باؤلنگ کے کنگ بھی حیران رہ گئے۔
اطلاعات کے مطابق باؤلنگ کرانے والے بچے کی عمر صرف سات برس ہے اور اُس نے ایسی ناقابل یقین گوگلی پھینک کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان: اسٹریٹ کرکٹ میں کھلاڑی کا انوکھا آؤٹ، آئی سی سی نے فیصلہ سنادیا
مفتی اصلاح نامی صحافی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کو مخاطب کیا اور لکھا کہ ’یہ اس صدی کی سب سے بہترین بال ہے، ایسی گوگلی جو آدھے میٹر سے گھوم کر وکٹ میں آئی‘۔ صحافی نے شین وارن کو چیلنج بھی دیا۔
Easily ball of the century. A googly that turns a metre and a half. @ShaneWarne take a look. You have some competition. pic.twitter.com/GEanTVuVME
— Mufti Islah (@islahmufti) July 23, 2018
آسٹریلوی باؤلر نے جب ویڈیو دیکھی تو بچے کی مہارت کی تعریف کی اور اُس کی صلاحیتوں کو بہت سراہا۔
This is outstanding ! Well bowled young man 👍 https://t.co/NfADPHXj4F
— Shane Warne (@ShaneWarne) December 5, 2018
شین وارن کی تعریف سُن کر ننھے باؤلر احمد عباس نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ’میں تو خود اُن کی طرح باؤلنگ کرانا چاہتا ہوں‘۔
یہ بھی دیکھیں: کراچی: انٹرنیشنل کھلاڑی کی بچوں کے ساتھ گلی میں کرکٹ، ویڈیو وائرل