اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اثاثہ جات اسکیم سے 70 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہو چکا: ایف بی آر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایف بی آر ذرایع نے کہا ہے کہ اثاثہ جات اسکیم سے اب تک 70 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہو چکا ہے، جب کہ 1 لاکھ 10 ہزار افراد فائدہ اٹھا چکے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ ایسیٹ ڈکلیریشن اسکیم سے 1 لاکھ سے زاید افراد نے فائدہ اٹھایا ہے، اور اسکیم کے تحت 25 ہزار افراد پائپ لائن میں ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار سے بھی زاید ہو جائے گی۔

- Advertisement -

ذرایع ایف بی آر نے بتایا کہ گزشتہ سال اسکیم سے 84 ہزار افراد نے استفادہ کیا تھا، اور 124 ارب 50 کروڑ روپے کا ریونیو جمع ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کا آج آخری روز

ادھر ایمنسٹی اسکیم کا آج آخری دن تھا، چالان جمع کرانے کی مہلت ختم ہو گئی، ایمنسٹی حاصل کرنے والوں کے رش کے باعث ایف بی آر کا سسٹم بیٹھ گیا۔

ایک تاجر کا کہنا تھا کہ چالان جمع کرانے کے باوجود ایف بی آر کا سسٹم اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا، بینکوں میں رش رہا، اور شام 5 بجے ایف بی آر کا سسٹم بیٹھا۔

تاہم ذرایع ایف بی آر نے کہا کہ جمع کیے گئے چالان رات 12 بجے تک سسٹم میں آ جائیں گے۔ لیکن شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سسٹم سست ہے تو ایمنسٹی اسکیم کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں